JS / Home Remittance Account

خصوصیات

زیادہ سے زیادہ اکاؤنٹ بیلنس
1,500,000 روپے
ڈیبٹ کی زیادہ سے زیادہ حد
500,000 روپے
رقم نکالنا
50,000 روپے(فی ٹرانزیکشن)

آسان اور پریشانی سے پاک طریقہ کار کے ذریعے جے ایس بینک ڈیجیٹل ریمیٹنس اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے قریبی جے ایس بینک تشریف لے جائیں۔

آپ ہم سے ہماری کسٹمر کیئر ہیلپ لائن ۤ
111654321 (21) 92+کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں یا ترسیلاتِ زر سے متعلق کسی بھی انکوائری یا شکایات کے لیے ہمیں CCU.Helpdesk@jsbl.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

س: میں اپنی ہوم ریمیٹینس پیمنٹس براہ راست اپنے اکاؤنٹ میں کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟

ج: آپ اپنے ترسیل کنندہ/ بھیجنے والے کو درج ذیل تفصیلات فراہم کر کے اپنی ہوم ریمیٹنس پیمنٹ JSBL یا پاکستان کے کسی دوسرے بینک میں موجود اپنے بینک اکاؤنٹ میں مفت وصول کر سکتے ہیں۔

  • اکاؤنٹ کا عنوان
  • برانچ کوڈ یا IBAN نمبر کے ساتھ اکاؤنٹ نمبر
  • پاکستان میں بینک کا نام

س: میں اکاؤنٹ ٹرانسفر ٹرانزیکشن کی کیفیت کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے اکاؤنٹ میں ہوم ریمیٹنس پیمنٹ کے ذریعے کریڈٹ کیا گیا ہے؟

ج: استفادہ کنندہ اپنے شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے اپنی اکاؤنٹ ٹرانسفر ٹرانزیکشن کو ہمارے مختص کال سینٹر کے ذریعے ٹول فری نمبر: 111654321 (21) 92+پر چیک کرسکتا ہے۔ کال سینٹر کے علاوہ، صارف JSBL موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، اور ایس ایم ایس الرٹس (اگر فعال ہو) کے ذریعے ٹرانزیکشن کی صورتحال چیک کر سکتا ہے۔

س: اگر اکاؤنٹ کی غلط تفصیلات کی وجہ سے سسٹم ٹرانزیکشن روک لیتا ہے تو ترمیم/تصحیح کا طریقہ کار کیا ہے؟

ج: ترمیم/تصحیح صرف ترسیل کنندہ کی طرف سے کی جا سکتی ہے (جہاں سے ٹرانزیکشن شروع کی گئی ہے)۔ یہ استفادہ کنندہ/گاہک کے مفاد میں بہتر ہے۔

س: جے ایس بی ایل اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن کریڈٹ ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

ج: جہاں اکاؤنٹ کی تفصیلات درست ہوں، ٹرانزیکشن فوری طور پر آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔ کسی بھی ترمیم/اصلاح کی صورت میں، ٹرانزیکشنز ترمیم کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر کریڈٹ ہوجائے گی۔

س: پیمنٹ موصول ہونے/کریڈٹ ہونے کے بعد کیا میں اپنے موبائل فون پر ایس ایم ایس وصول کرسکتا ہوں؟

ج: ہاں، اگرترسیل کنندہ کی طرف سے ادائیگی کی ہدایات کے ساتھ ایک درست موبائل نمبر موصول ہوتا ہے، تو ادائیگی پر کارروائی اور کریڈٹ ہونے کے بعد ایک SMS بھیجا جاتا ہے۔

س: ہوم ریمیٹینس پیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ کتنی رقم ہے جو میرے اکاؤنٹ میں وصول کی جا سکتی ہے؟

ج: اکاؤنٹ میں ہوم ریمیٹینس پیمنٹ موصول ہونے پر رقم کی کوئی حد نہیں ہے۔

Couldn’t find the page you were looking for?

وہ صفحہ نہیں مل سکا جس کی آپ تلاش کر رہے تھے؟

Try searching
تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.