JS / جے ایس بینک کا مالی سال 2024ء کے 9 ماہ کے دوران قبل از ٹیکس منافع میں سال با سال کی بنیاد پر 34فیصد اضافے کے ساتھ مستحکم ترقی کا اعلان

جے ایس بینک کا مالی سال 2024ء کے 9 ماہ کے دوران قبل از ٹیکس منافع میں سال با سال کی بنیاد پر 34فیصد اضافے کے ساتھ مستحکم ترقی کا اعلان

کراچی،25اکتوبر،:2024  جے ایس بینک نے مؤرخہ 30 ستمبر،2024ء کو ختم ہونے والے نو (9)  ماہ کے عرصے کے لیے  اپنی مالی کارکردگی کا اعلان  کیا ہے۔اس عرصے کے دوران جے ایس بینک نے 6.21   ارب روپے کا قبل از ٹیکس (PAT) منافع حاصل کیا جو33 فیصد اضافہ تھااور بعد از ٹیکس منافع   3.10 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے، اسی عرصے کے مقابلے میں،34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2024 کی ابتدائی نو مہینوں میں فی حصص آمدنی (EPS) روپے 1.51 رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 1.63 روپے تھی۔ یہ فرق موجودہ مدت میں حصص کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ہے۔

مربوط بنیاد پر جے ایس بینک کا قبل از ٹیکس منافع اے ٹی آر میں رپورٹ کیا گیا تھا۔ مبلغ 24.72 ارب روپے کا منافع 147 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے ،اسی عرصے کے مقابلے میں،83 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مالی سال 2024ء کے 9 ماہ میں فی حصص مجموعی آمدنی (ای پی ایس)   بڑھ کر 4.94 روپے ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.74 روپے تھی۔

اس سال کے اوائل میں بینک نے مجموعی ڈپازٹس میں نصف  کھرب (half trillion)   کا اہم سنگ میل بھی عبور کیا تھا ، جوسنہ2023ء کی مضبوط اختتام کے باعث تھا۔ مجموعی بنیادوں پر جے ایس بینک نے مالی سال2024ء کے 9 ماہ کے دوران کل ڈپازٹس  1.07 ٹریلین روپے کی سطح پر بند کیے۔

جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او، باصر شمسی نے کہا،”جے ایس بینک میں، ہماری ترقی کا عزم ہمارے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھنے اور پورا کرنے پر مبنی ہے۔ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے نئے مواقع کی تلاش میں ہیں تاکہ ہر قدم ہمارے صارفین کے لئے حقیقی قدر پیدا کرے۔ ہماری کارکردگی ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے پائیدار اثر پیدا کرنے کے لئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور ہم ہمیشہ کی طرح ان کے مسلسل اعتماد اور حمایت کے شکر گزار ہیں۔“

پاکستان کی خوشحالی کی خاطر ایک محرک کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم جے ایس بینک آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے جدید،روایتی اور ڈیجیٹل مالیاتی حل فراہم کرکے اپنے اثر و رسوخ کے سفر کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

Couldn’t find the page you were looking for?

وہ صفحہ نہیں مل سکا جس کی آپ تلاش کر رہے تھے؟

Try searching
تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.